امیر ملک ہوتا،لاک ڈاؤن ہوتا،لاک ڈاؤن نہیں سختی کریں گے،وزیر اعظم

Peoples Take Series Covid 19
عوام کو احتیاط کی ضرورت ہے،وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔عمران خان نے کہا لاک ڈاؤن نقصان دہ ہے سختی ضرور کریں گے

۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال پراظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے غریب طبقہ بری طرح متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا ہمارا ملک امیر ہوتا تو ضرور لاک ڈاؤن لگاتے۔

امریکہ کی مثال دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث نیو یارک بھی دیوالیہ اور پاکستان ان کے آگے کچھ بھی نہیں۔

وزیراعظم نے کہا ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز کو مسترد کرتا ہوں البتہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیئے سختی کریں گے

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تا کہ اس مہلک وباء سے محفوظ رہا جاسکے۔

تبصرے