گولڈن ملک کونسا ہے؟اسکا فائدہ کیا ہے؟

Benefit Of Golden Milk
گولڈن ملک،کونسا ہے؟اسکا فائدہ کیا؟

آج کل سوشل میڈیا پر گولڈن ملک کا چرچہ ہےاور اس کے بہت سے فائدے بھی بتائیں جارہے ہیں یہ ملک ہے کونسا اور اسکے فوائد کیا ہیں تو جانیئے؎

نیند نہ آنا یہ دنیا میں بسنے والے تمام بنی نوع انسان کا مشترکہ مسئلہ بن گیا۔متعدد افراد یہ شکایات کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ ساری ساری رات جاگ کر گزار دیتے ہیں کیونکہ انہیں نیند نہیں آتی۔

بہت سے دیسی اور خود ساختہ نسخے ہمیں پڑھنے اور سننے کو ملتے ہیں جنہیں یہ کہ کر بتایا جاتا ہے انکے کرنے سے نیند ٹھیک ہوجاتی ہے۔بہت سے لوگ اس یقین سے رات کہ وقت نیم گرم دودھ پیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے نیند درست آئے گی۔تو ایسا سوچنا غلط ہوگا کیونکہ دودھ پینا آپکی صحت کے لیئے تو مفید ثابت ہوگا مگر اسکا نیند سے کوئی تعلق نہیں

ایسے میں سوشل میڈیا پر گولڈن ملک یعنی ہلدی والا دودھ کا بہت چرچہ ہے اسے لوگ یہ کہ کر شئیر کر رہے ہیں کہ اسے پینے سے نیند ٹھیک آتی ہے تو ماہرین بھی اس چیز کو تسلیم کرتے ہیں کہ رات کو اگر ہلدی والا دودھ پی لیا جائے تو اس سے نیند انسان کی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

گولڈن ملک بنانے کا طریقہ

سوس پین میں 2کپ دودھ ڈیڑھ چمچ ہلدی ، ڈیڑھ چمچ دار چینی،ڈیڑھ انچ چھلا ادرک اور ایک چمچ شہد ڈال کر کچھ دیر پکائیں۔ پھر مسالے چھانتے ہوئے دودھ کو پی لی

کیٹاگری میں : صحت

تبصرے