لاہور:کل سے متعدد علاقے سیل کردیئے جائیں گے،صوبائی حکومت

Different Areas of Lahore seal due to covid 19
لاہور:کل سے متعدد علاقے سیل کردیئے جائیں گے،صوبائی حکومت

ملک بھر میں کورونا کیسزبڑھنےاور باالخصوص صوبہ پنجاب میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد پنجاب کی حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے کہ جس میں وزیر صحت کی جانب سے لاہور کے متعدد علاقوں ٓکو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ انکی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور کے متعدد علاقوں کو سیل کیا جائیگا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور کے جن علاقوں کی کورونا کیسز بڑھے ہیں انہیں دو ہفتوں کے لیئے بند رکھا جائیگا

صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے جوہر ٹاؤن اور واپڈا ہاؤس میں کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد نہیں ہورہا اور ان علاقوں میں کورونا کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔

تبصرے