عوام کو احتیاط کی ضرورت ہے،وزیر اعظم پاکستان

Peoples Take Series Covid 19
عوام کو احتیاط کی ضرورت ہے،وزیر اعظم پاکستان

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ کورونا کا واحد علاج احتیاط ہے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کیا جائے

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔کورونا کیسز کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کو انتظامیہ کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔

اس تمام تر چیزوں کے پیش نظر وزیر اعظم پاکستان نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا سے بچاؤ کے لیئے احتیاط کو لازم کے طور پر اپنائیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیئے تمام تر ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں تا کہ اس وباء سے محفوظ رہا جا سکے۔

تبصرے