کورونا کیسز بڑھ گئے،سوات اور ایبٹ کے بھی متعدد علاقے بند کردیئے گئے

کورونا کیسز بڑھ گئے،سوات اور ایبٹ کے بھی متعدد علاقے بند کردیئے گئے
کورونا کیسز بڑھ گئے،سوات اور ایبٹ کے بھی متعدد علاقے بند کردیئے گئے

ملک بھر میں کورونا کیسز کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں کو سیل کرنا شروع کردیا گیا ہے۔کورونا کیسز کے پیش سوات اور ایبٹ آباد کے متعدد علاقے سیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ملک میں سب سے پہلے خیبرپختونخوا میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پشاور میں  اشرفیہ کالونی، چنار روڈ، یونیورسٹی ٹاؤن، دانش آباد، سیکٹر ای ٹو فیز ون حیات آباد کو بند کردیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا، کیہال، جھنگی، پی ایم اے روڈ، قلندرآباد، نڑیاں اور سیاحتی مقام نتھیاگلی کا علاقہ ملاچھ شامل ہے۔

سوات کی 11 یونین کونسلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت 11 علاقوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ سیل کئے جانے والے علاقوں میں یونین کونسل خریڑئی، گوالیرئی،اوڈیگرام، رنگ محلہ لنڈیکس، یونین کونسل قمبر، سیدوشریف، بریکوٹ غربی، کوٹہ شرقی، یونین کونسل کوزہ بانڈئی اور ملحقہ علاقے شامل ہیں

تبصرے