دیکھتی آنکھوں،سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام آخر

TV Host Tariq Aziz Passed Away
معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا اور نگار ایوارڈ جیتے، طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

 معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا اور نگار ایوارڈ جیتے، طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

 طارق عزیز 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے، پاکستان قائم ہوا تو خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو گئے، ابتدائی تعلیم ساہیوال میں حاصل کی۔ پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے کیرئر شروع کیا۔ 1964 میں جب پی ٹی وی کا آغاز ہوا تو پہلے مرد اناونسر ہونے کا اعزاز ان کے حصے میں آیا۔ انہوں نے”انسانیت”، “ہار گیا انسان” سمیت کئی فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری پر 2 نگار ایوارڈ جیتے۔

انہوں نے پی ٹی وی کے معروف پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی

تبصرے