لاپتہ بھائی چار سال سے نہ ملا،بہن نے خود کشی کرلی،بتائیں مقدمہ کس پر ہو؟سردار اختر مینگل

BNP Mengal ends coalition with PTI govt
لاپتہ بھائی چار سال سے نہ ملا،بہن نے خود کشی کرلی،بتائیں مقدمہ کس پر ہو؟سردار اختر مینگل

اسلام آباد:ایوان میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے حکومتی جماعت تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان میں سرار اختر مینگل نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں حکومت سے دو مطالبات پر حکومت سے اتحاد کا اعلان کیا تھا مگر آج دو سال ہوگئے ہمارے ایک بھی معاہدے پر عمل نہیں ہوا۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ لاپتہ افراد کا ہمارا معاملہ سنجیدہ ہے مگر حکومت اس پرکوئی پیشرفت نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی مسئلہ ہے اسکا حل وفاق ہی کر سکتا ہے مگرہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جارہا ہے۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ واضح کردوں ہم کسی لائن پر نہیں لگیں گے ہمارے مطالبات پورے کریں آج بھی حکومت سے اتحاد برقرار کریں گے

ایوان میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ نے کہا کہ چار سال سے ایک جوان لاپتہ ہے چار سال سے اسکی بہن اسکی تلاش کے لیئے جدو جہد کرتے کرتے اس بہن نے خود کشی کرلی بتائیں اب اس خود کشی کا مقدمہ کس پر کاٹا جائے؟

سردار اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر مطالبات پورے تو اتحاد دوبارہ کرلیں گے

تبصرے