سستا پٹرول مافیا نے روک دیا،حکومت مضبوط یا مافیا؟عوام سوال کرے گی

Petrol Limited
سستا پٹرول مافیا نے روک دیا،حکومت مضبوط یا مافیا؟عوام سوال کرے گی

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول سستا تو کردیا گیا مگر اب تک عوام کو سستے پٹرول کی فراہمی پر خواری کا سامنا ہے ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس بند ہیں اگر کئیں پٹرول میسر ہے تو خاص مقدار میں

سستا پٹرول عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے ۔فیصل آباد،لاہور ،گجرات،پشاور،راولپنڈی سندھ سمیت متعدد علاقوں میں پٹرول کی فراہمی معطل ہے عوام سستے پٹرول کے حصول کے لیئے خوار ہورہی ہے۔مختلف شہروں سے عوام سے رائے لی گئی جس پر شہریوں کا کہنا تھا حکومت مہنگا پٹرول ہی کردے کم از کم پٹرول کی فراہمی تو میسر ہوگی۔کئیں عوام یہ کہتی بھی نظر آئی موجود ہ حکومت پٹرول نہ ملنے پر مافیا کی جانب نشاندہی کر رہی ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں حکومت سے زیادہ مافیا مضبوط ہوتا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے تحقیقاتی کمیشن قائم کیا ہے جس پٹرول بحران پر تحقیقات کر رہا ہے۔تحقیقاتی کمیشن کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملک میں پٹرول بحران کی ذمہ دار تین نجی کمپنیاں ہیں جنہوں نے ملک میں پٹرول کا بحران پیدا کیا ہے۔

تبصرے