سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنادیا،زرداری

Asif Zardari And Sardar Akhtar Mengal Contact
سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنادیا،زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔جد میں دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل اور سابق صدر آصف زرداری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔جسمیں دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے میں سردار اختر مینگل نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں آپ جیسی شخصیت ہونی چاہیے جو سیاسی و ملکی بحران کا کو ختم کر سکے۔

سردار مینگل نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ معییشت کو مستحکم کیا۔سابق صدر نے ٹیلی فونک رابطےمیں کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو بحران کے حوالے کردیا گیا ہے۔موجودہ حکومت سے نہ ہی ٹڈی دل کا مسئلہ حل ہوا اور نہ ہی کورونا وائرس کا۔آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنادیا ہے۔

تبصرے