بلوچستان:کورونا ٹیسٹ صوبے میں بڑھا رہے ہیں،ترجمان بلوچستان حکومت

Baluchistan Increasing Covid 19 Test
بلوچستان:کورونا ٹیسٹ صوبے میں بڑھا رہے ہیں،ترجمان بلوچستان حکومت

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت روزانہ 1200سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، صوبے میں مقامی سطح پر کورونا کیسز کی شرح 98ہے۔

لیاقت شاہوانی نے صوبے میں کورونا صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ریجنل بلڈ سینٹر میں پلازمہ تھراپی کا عمل شروع کیاگیا۔بلوچستان میں 287ڈاکٹرز کورونا سے متاثر اور5 شہید ہوئے جبکہ پانچ اسٹاف نرسز کورونا کے شکار ہوئے۔ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق 111پولیس افسران اور اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے اوربلوچستان میں پارلیمینٹیرنز بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ سندھ اور پنجاب سے پہلے کیا تھا اوراس وقت ہمارے 98کیسز تھے۔

تبصرے