خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج بجٹ پیش کیا جائیگا

KP Govt. Bugdet 2020-21
خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج بجٹ پیش کیا جائیگا

خیبر پختونخوا اسمبلی میں آج بجٹ پیش کیا جائیگا بجٹ دستاویزات کی منظوری وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے دی دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق ،پنجاب اور سندھ کے بعد آج خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائیگا۔بجٹ دستاویزات کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے دیدی ہے۔

دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا صوبے کا بجٹ 923 ارب روپے رکھنے کا امکان ہے۔دستاویزات کے مطابق بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا۔

ترقیاتی بجٹ کیلئے 317 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تعلیم کیلئے 30 ارب، صحت کیلئے 24 ارب رکھنے کا امکان ہے۔ سڑکوں کی تعمیر کے لئے 41 ارب 84 کروڑ سے زیادہ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 83 ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔

تبصرے