حال ہی میں سوشل میڈیا پر ڈان ڈاٹ کام ویب سائٹ سے منسلک نئے اور پرانے ملازمین نے شکایات کے انبار لگا دیئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں یہ معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے ۔ڈان ڈاٹ کام ویب سائٹ سے منسلک ملازمین نے سوشل میڈیا پر شکایات کیں ہیں کہ ادارہ ان سے کام بہت زیادہ لیتا ہے اور بعض اوقات ملازمین کو چھٹی بھی نہیں ملتی۔ملازمینکا کہنا ہے کہ وہ کام کرتے ہیں مگر ادارہ انسے ان کے مقررہ وقت کے بعد بھی کام کرواتا ہے اور انہیں اس کے اضافی پیسے بھی نہیں دیئے جاتے
ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس ادارے کے لیئے کام نیک نیتی سے کر رہے ہوتے ہیں مگر ادارہ انہیں تنخواہ کے علاوہ کوئی سہولت بھی نہیں دیتا
ملازمین کی شکایات پر رد عمل دیتے ہوئے ڈان اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس کا کہنا ہے کہ وہ ادارے سے متعلق بات سوشل پلیٹ فارم پر نہیں کر سکتے۔البتہ وہ اس چیز کو تسلیم کرتے ہیں کہ ایسے مسائل ہر ادارے میں ہوتے ہیں اور انکا ادارہ اس معاملے کو ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔