حکومت سے اتحاد اب مشکل،پارٹی فیصلہ کرے گی،اختر مینگل

Not in My Hand To Join Govt
حکومت سے اتحاد اب مشکل،پارٹی فیصلہ کرے گی،اختر مینگل

حال ہی میں حکومتی جماعت سے ناراض ہو کر الگ ہونے والی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کہتے ہیں کہ حکومت سے الحاق اب مشکل ہے حتمی فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات دو سال سے نہیں مانیں گے اور ہمیں ایک لائن پر لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ہمیشہ ہمارے مطالبات کو ماننے سے انکار کیا بار ہا یقین دہانی کرائی مگر ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کیا۔

سردار اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں جانا اب مشکل ہے حکومت کے ساتھ الحاق کا حتمی فیصلہ اب پارٹی خود کرے گی۔

تبصرے