چینی افواج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بھارتی نوجوانوں کے والدین اشکبار

China India Tension On Laddakh
Getty Images

وادی گلوا ن میں حالیہ دنوں میں ہونے والے چین اور بھارت کے مابین تنازع میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جن کی میت کو انکے لواحقین کے حوالے کردیا گیا

اردو ٹرینڈز کے مطابق چین اور بھارت کے مابین تنازع سرحد لداخ کی ایک وادی گلوان میں حالیہ دنوں میں کشیدگی دیکھنے کو آرہی ہے جو کہ اب بین الاقوامی میڈیا کی بھی سرخیوں کا حصہ ہے۔کچھ دن پہلے ہونے والی چین او ر بھارت کے مابین جھڑپ میں بھارتی افواج کے کچھ جوان چینی افواج کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے اور 20کے قریب بھارتی فوجیوں کو چینی آرمی نے حراست میں لے لیا۔
چینی افواج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے پانچ نوجوانوں کے والدین نے جب غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیا تو رنجیدہ ہوگئے۔ایک بھارتی جوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کمار نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پہاڑوں سے واپس آکر انہیں ٹیلی فون کرے گا مگر فون نہ آیا البتہ اسکی میت آگئی۔بھارتی جوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ اب انکا بیٹا نہیں رہا مگر اسکی یادیں ان کے ساتھ ہیں جس کے سہارے وہ زندگی گزارے گی۔

تبصرے