ممتاز عالم دین اور جامعہ بنوریہ ٹاؤن کراچی کے مہتم مفتی نعیم عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے
تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین اور جامعہ بنوریہ ٹاؤن کراچی کے مہتم مفتی نعیم عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ترجمان بنوریہ ٹاؤن کا کہنا ہے انہیں کورونا وائرس نہیں تھا بلکہ دل کا عارضہ لاحق تھا۔طبعیت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی انتقال کر گئے۔