گندم در آمد کرنے کی اجازت ای سی سی نے دیدی

ECC Allow Pvt Sector Allow Import Wheat
نجی شعبے کو گندم کو در آمد کی اجازت

نجی شعبے کو ای سی سی اجلاس نے گندم در آمد کرنے کی اجازت دیدی ہے

تفصیلات کے مطابق ای سی سی اجلاس مشیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق گندم پالیسی فوری جاری کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔اعلامیے میں کےمطابق صوبہ پنجاب آٹا ملوں کو 9لاکھ ٹن گندم 2 ماہ میں فراہم کرے جبکہ صوبہ سندھ آٹا ملوں کو گندم جاری کرنےکی پالیسی کا فوری اعلان کرے

اجلاس میں کہا گیا کہ پاسکو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی گندم کی ضرورت کا تخمینہ لگائے اور دونوں صوبوں میں گندم کی سپلائی بہتر بنانے کے انتظامات کیے جائیں

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبوں اور ضلعوں کے درمیان گندم کی منتقلی پر پابندی نہ لگائی جائے اور نجی شعبے کو گندم کی درآمد میں سہولتیں فراہم کی جائیں

تبصرے