قومی ٹیم کے تین کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔پی سی بی نے بھی تین کھلاڑیوں میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق کردی ہے
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے تین کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں آل راؤنڈر شاداب خان، حیدر علی اور حارث رؤف شامل ہیں
بورڈ کے مطابق متاثرہ کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا اور ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں
تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے