آرمی ساتھ ہے،قریشی اور جہانگیر کی لڑائی سے پارٹی کمزور ہوئی،فواد چوہدری

Army With US,Fawad Ch
فواد چوہدری نے اہم انکشافات کردیئے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی میں دو اہم شخصیات کی لڑائی سے پارٹی کمزور ہوئی ہے جسکا کافی نقصان ہوا ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی سے پارٹی بہت کمزور ہوئی ہے۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پاک آرمی حکومت کے ساتھ مکمل طور پر ہے

فواد چوہدری کا نے کہا کہ اسد عمر کو جہانگیر نے ہٹایا اور پھر اسد عمر واپس آئے تو جہانگیر ترین کو ہٹا دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں آئیڈیاز ہیں لیکن ٹیم نہیں ہے۔آپس کی چپقلش کی وجہ سے سیاستدانوں کی جگہ ہماری حکومت میں بیوروکریٹس نے لے لی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان صوبائی حکومت کی لیڈر شپ کمزور لوگوں کو دی ہے جو ہر بات پر ڈکٹیشن لیتے ہیں

تبصرے