سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حج سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال حج مخصوص اور محدود سطح پر ہوگا
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال حج محدود مگر مخصوص طریقہ کار سے ہوگا ۔جو کہ درج ذیل ہے
سعودی شہری اور اقامہ ہولڈر حج ادا کرسکیں گے
حج میں شہری اور غیر ملکی مخصوص تعداد میں شرکت کر سکیں گے
تمام عازمین کو پہلے قرنطینہ کیا جائیگا
پاکستان کی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے حج پالیسی سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔