آٹا،چینی پٹرول کے بعد ایک اور بحران پاکستان آنے کو تیار

LPG Energy crisis in Pakistan
آٹا،چینی پٹرول کے بعد ایک اور بحران پاکستان آنے کو تیار

ملک میں آٹا چینی پٹرول کے بعد پاکستان میں ایک اور بحران آ نے کو تیار ہے

تفصیلات کے مطابق ملک میں ایل پی جی کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ جے جے وی ایل سے معاہدہ 20 جون،2020 کو ختم ہوچکا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتطامیہ اوربورڈ آف ڈائریکٹرز نے سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹیڈ سے معاہدے میں توسیع نہیں کی ہے۔

معاہدے میں توسیع نہ ہونے کے باعث ملک میں انرجی کا ایک اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔ملک میں ایل پی جی کے معاملے پر وقت پر عمل نہ کیا گیا تو اس بحران سے 15 فیصد فیول کی کمی واقع ہوگی اور اسکے ساتھ ساتھ بھارتی قیمت پر در آمد کرنے کی وجہ سے مہنگائی بھی ہوگی۔

اس بات کا انکشاف جے وی ایل کی انتظامیہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کو لکھے گئے خط میں کیا ہے۔

تبصرے