پی آئی اے میں کتنے پائلٹس کی ڈگری جعلی ہے؟ تفصیلات آگئیں

پی آئی اے میں کتنے پائلٹس کی ڈگری جعلی ہے؟ تفصیلات آگئیں
پی آئی اے میں کتنے پائلٹس کی ڈگری جعلی ہے؟ تفصیلات آگئیں

قومی اسمبلی میں آج وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کراچی طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ پیش کردی ہے۔رپورٹ میں کراچی طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں کراچی طیارہ حادثے میں ذمہ دارون کے تعین کے لیئے آج قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر ہوا بازی نے عبوری رپورٹ پیش کردی ہے۔جب کہ ابھی مکمل رپورٹ آنا باقی ہے

رپورٹ میں ذمہ داروں کے تعین کے ساتھ ساتھ اہم انکشافات بھی کیئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی طور پہ 860 پائلٹس ہیں، پائلٹس کے امتحانات میں انکشاف ہوا کہ 260 پائلٹس نے اپنی جگہ کسی سے امتحان دلوایا، ان پائلٹس کو جعلی ڈگریاں اور جعلی لائسنس بنوا کر دئیے گئے، ایسے پائلٹس کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے

تبصرے