اسلام آباد:کورونا ٹیسٹ فیس مقرر

Islamabad Administration Fixed Corona Test Fees
اسلام آباد:کورونا ٹیسٹ فیس مقرر

کوروناٹیسٹ کے من مانے ریٹس کےخلاف اسلام آبادہیلتھ اتھارٹی متحرک ہوگئی ہے۔جس کے بعد اسلام آباد ہیلتھ کیئراتھارٹی نے کوروناٹیسٹ کی فیس مقررکردی ہے۔

کوروناٹیسٹ کے من مانے ریٹس کےخلاف اسلام آبادہیلتھ اتھارٹی متحرک ہوگئی ہے۔ اسلام آبادہیلتھ اتھارٹی نے کورونا ٹیسٹ کی فیس مقرر کرنے کے لیئے نجی ہسپتالوں،لیبارٹریز،کولیکشن پوائنٹس کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوروناٹیسٹ فیس این سی اوسی کے فیصلے کے مطابق طے کردہ ہے۔این سی او سی کے حکم کے مطابق چائینزکٹس سے ہونےوالے کوروناٹیسٹ کی فیس5500روپے مقرر ہے جب کہ دیگرٹیسٹنگ کٹس سے ہونےوالے کوروناٹیسٹ کی فیس6500روپے مقرر ہے۔ مقررہ فیس پر عمل در آمد کے لیئے ہیلتھ اتھارٹی نجی ہسپتالوں،لیبارٹیرز،کولیکشن پوائنٹس میں چیک اینڈ بیلنس رکھے گی۔

تبصرے