عید الاضحی سے متعلق ایس او پیز 30 جون کو مکمل ہونگے

عید الاضحی سے متعلق ایس او پیز 30 جون کو مکمل ہونگے
عید الاضحی سے متعلق ایس او پیز 30 جون کو مکمل ہونگے

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے عید قربان کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ۔ عیدالالضحیٰ کی آمد آمد ہے او ر اس پر کورونا وائرس بھی ہے لوگوں کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

عیدالالضحیٰ کی آمد آمد ہے اس سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے خصوصی بیان جاری کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیئے اس عید الاضحی پر بہت احتیاط رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں کورونا وباءعروج پر ہوگی اور شہریوں کے لیئے مویشی منڈیوں سے منسلک ایس او پیز پر بنائیں جارہے ہیں اور ان ایس او پیز کو بنانے کے لیئے علماءکرام سے بھی مشاورت جار ہے تاہم 30جون تک ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس او پیز پر شہریوں کو عمل در آمد یقینی بنانا ہوگا تا کہ اس وباءسے محفوظ رہا جاسکے۔

تبصرے