امریکہ نے اسامہ بن لادن کو شہید کیا،وزیر اعظم پاکستان عمران خان

تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت اتنی بڑھائی گئ
تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت اتنی بڑھائی گئ

وزیر اعظم پاکستان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اسامہ بن لادن کو شہید کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کیا۔جس میں انکا کہنا تھا کہ کہ گیا کہ کورونا سے متعلق حکومت کنفیوژ ہے ان لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کوئی ایک بیان دیکھا دیں جن میں کنفیوژن ہو۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے واضح کہا کہ لاک ڈاﺅن نہیں کریں گے کیونکہ ملک میں غربت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کا مشورہ دینے والے آج بھارت کی حالت دیکھ لیں بھارتی حکومت نے لاک ڈاﺅن کیامگر ان کے ملک میں غربت بڑھ گئی ۔

اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہتے ہیں کہ قرضہ کیوں لیا؟انہیں بتانا چاہتا ہوں انہیں کے اعمال کا نتیجہ ہے ملک دیوالیہ ہوگیا تھا ملک کو بچانے کے لیئے قرضہ لینا پڑا مجھ سے نہیں سابقہ حکمرانوں سے جواب لیں۔
وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں تاریخ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میںڈرون حملوں کی تاریخ ایک شرمناک ہے ۔ہماری سرزمین پر غیر ملکی افواج آکر ہمارے لوگوں کو مارتی رہی اورعمران خان نے اپنی تقریر میں اسامہ بن لادن کو شہید بھی قرار دیدیا۔

تبصرے