وزیر اعظم آئیں ،مناظرہ کریں،چیلنج کرتا ہوں،بلاول بھٹو

عمران خان نا اہل ہیں،انہیں جانا ہوگا،بلاول
عمران خان نا اہل ہیں،انہیں جانا ہوگا،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو وہ مناظرے کا چیلنج کرتے ہیں ہمت ہے تو وہ مناظرہ کرلیں


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا آج گرما گرم سیشن ہوا۔جس میں وزیر اعظم پاکستان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن کو تنقید اور حکومتی پالیسی پر بات کی جس کے رد عمل میں بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کیا

بلاول بھٹو نے وزیر اعظم پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا یہ وزیر اعظم سلیکٹیڈ ہے اگر یہ وزیر اعظم الیکٹیڈ ہوتا تو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تقاریر کو ضرور سنتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر ادارے میں تباہی پھیلادی ہے کوئی پالیسی موجود ہ حکومت کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ کہتے ہیں مودی الیکشن جیت گیا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔بلاول نے کہا کہ مودی نے کشمیر پر قبضہ کر کے ان کے لیئے مسئلہ ختم کردیا۔


بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کورونا سے متعلق کوئی پالیسی حکومت کے پاس نہیں ملک میں ایک جنگی صورتحال بنی ہوئی ہے ڈاکٹرز رو رہے ہیں مگر حکومت کہ رہی ہے کورونا فقط زکام ہے۔

تبصرے