قاضی فائز کو دھمکی،آغا افتخار الدین کو نوٹس جاری

قاضی فائز کو دھمکی،آغا افتخار الدین کو نوٹس جاری
قاضی فائز کو دھمکی،آغا افتخار الدین کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آغا افتخار الدین ویڈیو از خود نوٹس کیس میں مولوی افتخار الدین مرزا کو نوٹس جاری کر تے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے

سپریم کورٹ میں ججز کے خلاف تضحیک آمیز تقریر پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل کیا کر رہے ہیِں؟

وڈیو کے ذریعے ججز کو گالیاں دی جارہی ہے اور ایف آئی اے سویا ہوا ہے؟
اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسا کوئی میکنزم نہیں کے سوشل میڈیا پر سبکو مانیٹر کیا جاسکے۔جس پر عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے اور مولوی افتخار الدین مرزا کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا نوٹس جاری کر کے سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

تبصرے