مودی بھارت کو تباہی کی طرف لیکر جارہا ہے،وزیر اعظم پاکستان

مودی بھارت کو تباہی کی طرف لیکر جارہا ہے،وزیر اعظم پاکستان
مودی بھارت کو تباہی کی طرف لیکر جارہا ہے،وزیر اعظم پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نفسیاتی مریض ہے جو بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


مظفر آباد کے دورے کے دوران کنٹرول لائن کے رہائشیوں کے لیے احساس کیش پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے شہریوں کی تکالیف کا علم ہے۔ آزاد کشمیر کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے احساس کیش پروگرام کے ذریعے ان لوگوں کی مدد کر رہا ہوں۔ ایک لاکھ 38 ہزار لوگوں کو احساس کیش پروگرام کے ذریعے پیسے دیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں 12 لاکھ لوگوں کو آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ ملیں گے۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے دس لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں جا کر اپنا علاج کرا سکیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں میں آٹھ لاکھ قابض بھارتی فوجی کشمیریوں کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، کوئی طاقت کشمیریوں کے جذبہ کو نہیں ہرا سکتی۔ مقبوضہ کشمیر میں روز کسی کشمیری کو شہید کیا جاتا ہے۔ یہ تحریک ختم ہونے والی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس خود کو ہٹلر کی نازی پارٹی کا جانشین سمجھتی ہے، نریندر مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا، بھارتی وزیراعظم کشمیریوں پر سوچی سمجھی سازش کے تحت ظلم کر رہا ہے۔

تبصرے