بلوچستان میں 30 جون تک لاک ڈاؤن رہے گا

بلوچستان میں 30 جون تک لاک ڈاؤن رہے گا
بلوچستان میں 30 جون تک لاک ڈاؤن رہے گا

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے 25 ویں روز تمام مارکیٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت آج بروز جمعہ تمام شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹیں بند ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت ہفتے میں 6 دن کاروباری مراکز کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔صوبے بھر میں میڈیکل اسٹورز اور لیبار ٹریز 24 گھنٹے کھلی ہیں، شہری، دکاندار، میڈیکل اسٹورز مالکان سمیت ہر شخص ایس او پیز کی پاسداری کا پابند ہے۔ورکرز اور گاہک کے لئے ہاتھ دھونے سینیٹائیزر کی فراہمی اور ماسک اور گلوز کا استعمال لازم ہیجبکہ دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد کو دا خلہ کی اجازت نہیں ہو گی۔ذرائع کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کیخلا ف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 30 جون تک نافذالعمل رہے گا۔

تبصرے