تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت اتنی بڑھی

تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت اتنی بڑھائی گئ
تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمت اتنی بڑھائی گئ

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کی منظوری دے دی۔

جون کے مہینے کے اختتام سے 4 روز قبل ہی پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے جاری کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

آج رات 12 بجے سے پٹرول 25 روپے 58 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 23 روپے50 پیسے اور ڈیزل 17 روپے 84 پیسےفی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات میں تازہ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل 101 روپے 46 پیسے، مٹی کا تیل 59 روپے اور لائٹ ڈیزل 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے