پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ،یہ تو ہوگا

PTI govt increasing prices of petroleum products
پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ،یہ تو ہوگا

ملک پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔پٹرول کی قیمتوں میں 25روپے 58 پیسے اضافہ کیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پورے پاکستان کے شہریون کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں اتنا اضافہ پٹرول کی قیمتوں میں نہیں ہوا جتنا اس بار دیکھنے کو آیا۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وہ بھی اتنا زیادہ کیوں کیا؟سوال یہ ہے۔جسکا جواب تجزیہ کار یہ دیتے ہیں اس فیصلے کا مقصد ملک میں جاری پٹرول بحران تھا۔تجزیہ کار کہتے ہیں ملک میں پٹرول غائب تھا شہریوں باالخصوص صنعت کاروں کو پٹرول اس مقدار میں نہیں مل رہا تھا جوانکی کھپت ہے

یاد رہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سے ملک میں پٹرول غائب ہے متعدد پٹرول پمپس میں پٹرول تھا ہی نہیں اگر کئیں تھا تو وافر مقدار میں نہیں تھا۔

باتیں جو بھی ہو تجزیہ جو بھی ہو عام شہری اس تمام کے بعد یہ کہنے کے بعد حق بجانب ہے کہ اشرافیہ اس ملک کا زیادہ مضبوط ہے اور ایک عام پاکستانی کی آواز اسکی سہولت کچھ معنی نہیں رکھتی

تبصرے