کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں

Pakistan Stock Exchange Attack Today
‏کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق صبح 4دہشتگردوں نے کراچی اسٹاک مارکیٹ پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔کراچی پولیس چیف کے کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملہ کرنےوالے ملزمان کی تعداد4تھی۔ ایم ڈی پی ایس ایکس فرخ خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال کی وجہ سے عمارت میں اسٹاف محدود تھا جبکہ عام حالات میں کمپاو¿نڈ میں 6سے8ہزارافراد ہوتے تھے۔ایم ڈی پی ایس ایکس فرخ خان کا کہنا ہے کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اوراسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ جاری ہے۔انتظامیہ کے مطابق رینجرز سرچ آپریشن کرر ہی ہے۔

تبصرے