عمران خان نا اہل ہیں،انہیں جانا ہوگا،بلاول

Bilawal Bhutto
عمران خان نا اہل ہیں،انہیں جانا ہوگا،بلاول

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غلطی کا اعتراف کریں یا استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، کسی قابل بندے کو آنے دیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سارے پاکستان کو نظر آرہا ہے کہ وزیراعظم کیلئے 2 آپشنز ہیں۔ وہ معافی مانگیں ، انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم معیشت کو تباہ کرنے کا اعتراف کریں، وہ سب کو ساتھ لے کر اور ملک کی بہتری کیلئے کام کریں۔ دوسراآپشن یہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، کسی قابل بندے کو آنے دیں۔

تبصرے