پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ، چین کی مذمت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ، چین کی مذمت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ، چین کی مذمت

چین نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

بیجنگ سے جاری بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جنگ کی پُرزور حمایت کرتا ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کے لیےکوششوں کی بھی حمایت کرتاہے۔

چینی ترجمان نے اس موقع پر دہشگرد حملے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا۔

تبصرے