آرمی چیف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شہید سیکیورٹی گارڈ کو خراج تحسین

آرمی چیف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شہید سیکیورٹی گارڈ کو خراج تحسین
آرمی چیف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شہید سیکیورٹی گارڈ کو خراج تحسین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شہید سیکیورٹی گارڈ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے سیکیورٹی اداروں، پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کو روکا، اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دیر پا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا، قوم کی حمایت کے ساتھ دشمن کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کریں گے۔

تبصرے