سینڈک پروجیکٹ پر کام کرنیوالی چینی کمپنی کی مائننگ لیز میں 15سال کی توسیع

سینڈک پروجیکٹ پر کام کرنیوالی چینی کمپنی کی مائننگ لیز میں 15سال کی توسیع
سینڈک پروجیکٹ پر کام کرنیوالی چینی کمپنی کی مائننگ لیز میں 15سال کی توسیع

بلوچستان حکومت سیندک منصوبے میں مزید 15 سال کی توسیع دینے پر آمادہ ہوگئی، محکمہ معدنیات بلوچستان نے معاہدے کیلئے وفاقی سیکرٹری انرجی کو مراسلہ ارسال کردیا

بلوچستان حکومت کی جانب سے وفاق کو بیجھے گئے مراسلے کے مطابق صوبائی حکومت سیندک منصوبے میں مزید 15 سال کی توسیع دینے پر آمادہ ہوگئی ہے، سیندک سے متعلق معاہدہ سیندک میٹل لمیٹڈ اور چینی کمپنی ایم سی سی کے درمیان ہے جو اکتوبر 2022 کو ختم ہونا ہے، چینی کمپنی سیندک میں معدنیات کی تلاش کیلئے مزید ساڑھے چار کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے

تاہم حکومت بلوچستان نے سیندک پروجیکٹ کی مائننگ لیز میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا، بلوچستان اور چینی کمپنی کے درمیان لیز کا معاہدہ پہلے ہی 2025 تک طے ہے۔

تبصرے