کورونا پالیسی میں کنفیوز نہیں،اسٹاک مارکیٹ پر حملہ بھارت نے کرایا ،وزیراعظم

کورونا پالیسی میں کنفیوز نہیں،اسٹاک مارکیٹ پر حملہ بھارت نے کرایا ،وزیراعظم
کورونا پالیسی میں کنفیوز نہیں،اسٹاک مارکیٹ پر حملہ بھارت نے کرایا ،وزیراعظم

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کیا ہے جس میں انہوں نے حکومت کی پالیسی سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میںو زیر اعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ بجٹ کی منظوری پر اپنی فنانس ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ انکی حکومت کو معاشی طور پر متعدد چیلینجز کا سامنا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ملکی میعشت سے متعلق جو ہدف انکی حکومت نے مقرر کیئے تھے وہ کورونا کی وجہ سے حاصل نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ انکی حکومت پر اپوزیشن نے تنقید کی کہ یہ کورونا سے متعلق پالیسی پر کنفیوژ ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت کورونا سے متعلق شروع دن سے ہی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی کے حق میں تھی اور و ہ ابھی بھی اسی پر گامزن ہیں

۔کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی عمارت پر حملے سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے یہ حملہ بھارت نے کیا ہے جسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنایا جس پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تبصرے