یورپی یونین کے بعد برطانیہ بھی اپنے ملک میں پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے
اردو ٹریڈز کے مطابق پہلے یورپی یونین اور اب برطانیہ نے بھی اپنے ملک میں پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فیصلہ یورپی یونین کے 30 جون کے فیصلے کے پیشِ نظرکیا گیا ہے اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن فوری طور پر روک دیاگیا ہے۔
واضح ریے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے قومی اسمبلی میں بتایا تھا کہ پی آئی اے میں تیس فیصد پائلٹس کے لائنس جعلی ہیں