اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کردی گئی

Islamabad Security high alert
اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کردی گئی.. Photo___ File

وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا حکم دے دیا گیاہے۔ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے منگل کو سکیورٹی اور کرائم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا حکم دے دیا گیاہے۔ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے منگل کو سکیورٹی اور کرائم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھرمیں سکیورٹی کو ریڈ الرٹ رکھا جائے، تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بڑھایا جائے اور پٹرولنگ کو مزید موثر کیا جائے، سی ٹی ڈی اور آپریشنز پولیس کی نفری مشترکہ پٹرولنگ کرے اور مشکوک و مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

تبصرے