اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روک دی گئی

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روک دی گئی
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روک دی گئی

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روک دی گئی ہے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کے لئے زمین مختص کیے جانے کے چند روز بعد اس کی تعمیر کو روک دیا گیا۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ علماءاور کئی سیاسی شخصیات نے مندر کی تعمیر کی مخالفت کردی ہے، اور اب اسلام آباد میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کے لئے زمین مختص کیے جانے کے چند دن بعد اس کی تعمیر کو روک دیا گیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) نے وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں مندر تعمیر کئے جانے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔

تبصرے