اسکول 15 اگست تک کھولے جاسکتے ہیں،وزیر تعلیم پنجاب

اسکول 15 اگست تک کھولے جاسکتے ہیں،وزیر تعلیم پنجاب

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم بیان دے دیا ہے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے 15 اگست تک کھولے جاسکتے ہیں

اردو ٹرینڈز کے مطابق صوبائی وزیر برائے سکول ایجو کیشن ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے تمام سکول کھول دیں گے۔ایس او پیز سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں بیک وقت تمام طلبہ کو پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی اور پہلے مرحلے میں صرف ضروری کلاسز شروع کی جائیں گی،وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ایک کمرہ جماعت میں صرف 20 طلبہ کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی

تبصرے