بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی ہے جس کی وجہ سے ایک شہری زخمی ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات شعبہ عامہ کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے بٹل سیکٹر میں گزشتہ رات بلا اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی ۔بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ میں آبادی والے مقام پر کی گئ جس سے ایک شہری زخمی ہوگیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی پر اسے بھرپورجواب دیا گیا ہے۔