مالم جبہ،بی آر ٹی ،بلین ٹرین تمام کی تحقیقات ہونی تو چاہیئے

مالم جبہ،بی آر ٹی ،بلین ٹرین تمام کی تحقیقات ہونی تو چاہیئے
مالم جبہ،بی آر ٹی ،بلین ٹرین تمام کی تحقیقات ہونی تو چاہیئے

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مالم جبہ بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات ہونی چاہیئے اگر نیب تحقیقات نہیں کرتا تو کوئی پٹیشن دائر کرائے

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ نیب اگر مالم جبہ،بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات نہیں کرتا تو کسی کوئی پٹیشن دائر کرانی چاہیے تا کہ تحقیقات ہو۔

پاکستان کے نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیئے کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔انہوں نے کہا کہ انکی حکومت چینی اور آٹا اسکینڈلز سامنے لائی ہے۔جہانگیر ترین سے متعلق انکا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پاکستان آجائیں گے اور اپنا ہر طرح سے دفاع کریں گے۔

تبصرے