اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ،فیصلہ محفوظ

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ،فیصلہ محفوظ
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ،فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مندر کی تعمیر کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر آجاسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔دوران سماعت سی ڈی اے حکام نے تسلیم کیاہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کی ہے۔ سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ مندرکا بلڈنگ پلان نہ ہونے کی وجہ سے کام روک دیا ہے۔اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار 10کروڑ روپے کاکہہ رہے ہیں لیکن حکومت نے کوئی فنڈنگ نہیں کی، اس طرح دنیا میں اچھا پیغام نہیں جارہا، آئین بھی غیرمسلموں کواس کی اجازت دیتا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو معاملہ حکومت نے بھجوادیا ہے۔تمام فریقین کے دلائل سننے کے عدالت نے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تبصرے