کویت:آٹھ لاکھ بھارتی واپس اپنے ملک بھیجے جا سکتے ہیں

کویت:آٹھ لاکھ بھارتی واپس اپنے ملک بھیجے جا سکتے ہیں

کویت نے تارکین وطن کے لیے نئے قانون کا مسودہ تیار کر لیا جس کے باعث آٹھ لاکھ بھارتی ملازمین کو واپس اپنے ملک بھیجا جا سکتا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں کام کرنے والے تارکین وطن کے لیے نیے قانون کا مسودہ تیار ہو گیا ہے، نئے قانون کے مطابق کویت میں کسی بھی ملک کے شہریوں کی تعداد کویت کی آبادی کے پندرہ فیصد سے زیادہ نہیں ہو گی۔

اس وقت پندرہ لاکھ بھارتی کویت میں ملازمت کرتے ہیں، نئے قانون کی منظوری کی صورت آٹھ لاکھ بھارتی ملازمین کو واپس اپنے ملک جانا پڑ سکتا ہے۔

قانون کے اس مسودے  کو متعلقہ کمیٹی میں بھجوایا جائے گا۔ کویت میں بھارتی کمیونٹی سب سے بڑی ہے جہاں ہندوستانی شہریت رکھنے والے14 لاکھ50 ہزار افراد موجود ہیں۔

جون میں کویت کے وزیر اعظم نےغیرملکیوں کی تعداد کو ملک میں موجودہ 70فیصد سے کم کرکے 30فیصد کرنے کی تجویز پیش کی تھی

تبصرے