سپریم کورٹ بلوچ کی جے آئی ٹی پر سوموٹو نوٹس لے،علی زیدی

سپریم کورٹ بلوچ کی جے آئی ٹی پر سوموٹو نوٹس لے،علی زیدی
سپریم کورٹ بلوچ کی جے آئی ٹی پر سوموٹو نوٹس لے،علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پاکستان سے لوگوں کو نجات دلائیں گے جہاں لوگ سیاست ملک کو آگے لے جانے کے بجائے مفادات کے فروغ کے لیے کرتے ہیں اور اداروں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ذاتی گینگز کو فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کی حالیہ مثال ہے وہ مسئلہ ہے جسے رکن قومی اسمبلی علی حیدر زیدی نے اٹھایا کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ جو بھی چیزیں ہوتی ہیں اس کے لیے جو بھی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں ان کا مقصد صرف رسمی کارروائی نہیں بلکہ عوام کے سامنے حقائق لانا ہوتا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ وہ صوبہ جو شاہ عبدالطیف بھٹائی اور لعل شہباز قلندر کی سرزمین ہے، اس میں جو جماعتیں اقتدار میں رہیں کس طرح سے انہوں نے سندھ کے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچایا اپنے ذاتی جائیدادوں کو بڑا کیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے قانون کی بالادستی کے بجائے اپنی ایک ذاتی ریاست بنالی۔

تبصرے