اسلام آباد:اینٹی کار لفٹنگ پولیس کی کارروائی،چار ملزمان گرفتار

اسلام آباد:اینٹی کار لفٹنگ پولیس کی کارروائی،چار ملزمان گرفتار
اسلام آباد:اینٹی کار لفٹنگ پولیس کی کارروائی،چار ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے کارچورں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی کارچوروں کے دو گینگز کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔کارروائی کار چوروں کے خلاف عمل میں لائی گئی ۔اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی کارچوروں کے دو گینگز کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جڑواں شہر سے چوری شدہ 08 گاڑیاں برآمد کرلیں گئیں ہیں۔ملزمان میں ذبیر خان،محمد وحید،کامران اور ظہور خان شامل ہیں ۔ ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق ملزمان گاڑیاں خیبر پختونخوا میں فروخت کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان پر مقدمہ درج کر انہیں جیل بھیج دیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

تبصرے