اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے،لاک ڈاون سے متوسط طبقہ متاثر ہوتا ہے،وزیر اعظم

اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے،لاک ڈاون سے متوسط طبقہ متاثر ہوتا ہے،وزیر اعظم
اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے،لاک ڈاون سے متوسط طبقہ متاثر ہوتا ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے طبقے کی مشکلات دیکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاون کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاﺅن سے مزدور طبقات زیادہ متاثر ہو ئے، ہم نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کورونا کے زیادہ پھیلاﺅ کو روکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مزدوروں کے لیے مشکل وقت ہے، معیشت کو نقصان سے بچانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا جبکہ لاک ڈاﺅن ہوتے ہی متوسط طبقہ بے روزگار ہوا ہے۔ مزدور طبقے کے تحفظ کے لیے ہمیں مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بھارت نے کورونا کے بعد ملک بھر میں کرفیو لگایا، بھارت میں سخت لاک ڈاﺅن سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عوامی اجتماعات، اسکولز اور کالجوں پر پابندی لگائی اور چھوٹے طبقات کی مدد کے لیے کیش پروگرام شروع کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی حکمت عملی بنانا ہوگی اورمشکل وقت میں کانفرنس کے انعقاد پر وہ شکر گزار ہیں۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سبکو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہوگا۔

تبصرے