بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی گئی

Search Results Web results Lockdown extended in Balochistan
بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی گئی

بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاون 38 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔مگر شہری ایس او پیز پر عمل در آمد کرتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاون 38 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔عید قربان قریب آتے ہی بازاروں میں بغیر احتیاطی تدابیر کے شہری خریداری کرنے میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ا یس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں بھی محدود ہوگئی ہیں ۔محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں سمارٹ لاک ڈاون 15 جولائی تک جاری رہیگا۔اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت شاپنگ سینٹرز اور دکانیں ہفتے میں 6 دن کھلی رہے گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق تمام شاپنگ مالز مارکیٹس دکانوں گودام آٹو ریپئر شاپس سمیت دیگر دکانیں صبح9 بجے سے شام07 بجے تک کھلی رہیں گی۔

تبصرے