محمود خان کی زیر صدارت اجلاس،بی آر ٹی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ

محمود خان کی زیر صدارت اجلاس،بی آر ٹی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ
محمود خان کی زیر صدارت اجلاس،بی آر ٹی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ

وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت بی آر ٹی سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا ہے اجلاس میں چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت بی آر ٹی سے متعلق اجلاس ہوا ہے اجلاس میں بی آر ٹی پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے کی ہر لحاظ سے تکمیل کے لئے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے اپنی حصے کی ذمہ داری فوری مکمل کریں۔ مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

محمود خان نے ہدایت کی کہ منصوبے کی افتتاح کے لئے فنشنگ کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پورے منصوبے کا ایک ہی دن اور ایک ہی افتتاح ہوگا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں۔وزیر اعلی محمود خان نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری روزانہ کی بنیادوں پر تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کا اجلاس بلا کر تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔

تبصرے