سرکاری ملازمین کے لیئے نئی پالیسی کی تیاریاں،پینشن ایبل نوکری اب نہیں ہوگی

حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کے لیئے نئی پالیسی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔اس پالیسی کے مطابق 55سال تک عمر میں ریٹائرمنٹ دے دی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کے لیئے نئی پالیسی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔اس پالیسی کے مطابق 55سال تک عمر میں ریٹائرمنٹ دے دی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کے لیئے نئی پالیسی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔اس پالیسی کے مطابق 55سال تک عمر میں ریٹائرمنٹ دے دی جائے گی۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق حکومت نے تمام سرکاری ملازمین سے متعلق نئی پالیسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔اس پالیسی کے مطابق ملازم کو 60 برس کی عمر تک سروس کرنے کا تحفظ ختم کیا جارہا ہے اور 55سال تک کی عمر میں ریٹائرمنٹ دے دی جائے گی۔پالیسی کے تحت تھوڑے تھوڑے کر کے پرانے ملازمین نوکریوں سے قبل از وقت پینشن/گریجویٹی دے کر ریٹائر کئے جائیں گے اور آئندہ کسی بھی ملازم کو پینشن ایبل نوکری نہیں دی جائے گی۔

اس ضمن میں 3 الگ الگ کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔ گریڈ 1 تا 16 الگ کمیٹی ہوگی،گریڈ 17 تا 20 الگ اور گریڈ 21 تا 22 کی الگ کمیٹی کام کرے گی۔یہ کمیٹیاں اپنی اپنی سفارشات مرتب کرکے ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ بمعہ اخراجات کی تجاویز حکومت کو پیش کریں گی جس کے بعد ایک دو ماہ کے اندر ریٹائرمنٹ کے آرڈر جاری ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس ضمن میں 58 برس والے ملازمین کو فوری طور پر 2 سال کی جبری رخصت پر بھیج دیا جائے گا۔اس کے بعد 30 برس سروس مکمل کرنے والے ملازمین کی تیاری کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ اس کے بعد 25 برس سروس والوں کی باری آئے گی۔

مرحلہ وار ریٹائرمنٹ کی فہرست میں کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کیے جانے کا بھی قوی امکان ہے اور سالانہ کنٹریکٹ والے ملازمین کا اگلا کنٹریکٹ رینیونہیں کیا جائے گا اور اس طرح وہ ملازمین ڈی نوٹیفائی ہوکر گھر چلے جائیں گے اس پالیسی کے تحت کچھ ایسے ملازمین بھی زد میں آئینگے جن کی سروس تو پکی ہے مگر وہ پینشن کے رولز میں نہیں آتے ایسے ملازمین میں سے خراب کارکردگی والے فارغ کر دیئے جائیں گے۔پھر ساتھ ہی ریڈنڈنٹ پوسٹوں پر کام کرنے والے ملازمین بھی ریٹائر کر دیئے جائیں گے۔ یاد رہے ریڈنڈنٹ وہ پوسٹیں ہیں جن پر ملازمین کام کر رہے ہیں مگر اس پوسٹوں کی محکمہ کو اب ضرورت باقی نہیں رہی

جیسے جیسے ان پوسٹوں پر کام کرنے والے ریٹائرڈ ہوتے جائیں گے ویسے ہی ان پوسٹں کو ہی سرے سے ختم کر دیا جائے گا اورآئندہ تمام ملازمین قلیل مدت کے لیئے بھرتی کئے جائیں گے جن کو کبھی بھی مستقل نھیں کیا جائے گا۔

سرکاری ملازمین سے متعلق نئی پالیسی

تبصرے